حج اور عمرہ کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کمیٹی ممبران حج عمرہ کمپنیوں کے مالکان کی شکایات، مطالبات اور تجاویز کا جائزہ لیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 فروری 2019 18:05

حج اور عمرہ کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2019ء ) حج اورعمرہ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے معروف اخبار المدینہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے حج اور عمرہ کمپنیوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور اُن کے فوری حل کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کے ارکان حج اور عمرہ کمپنیوں کو درپیش شکایات کا ازالہ کرنے پر غور کریں گے۔

ان کمپنیوں کے مطالبات کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی غور و خوض ہو گا۔ محمد بن بادی کے مطابق اس حج و عمرہ کمیٹی کے لیے پانچ نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کے ارکان کی جانب سے حج و عمرہ کمپنیوں کو درپیش سات اہم مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزیر حج نے ان مسائل کے حل بھی پیش کیے ہیں۔

ان پیش کردہ حل کے قابلِ عمل ہونے کے حوالے سے کمیٹی ارکان اپنی رائے دے گی۔ وزیر حج نے کارکنان کی تعداد کم کرنے اور مختلف پراجیکٹس میں ٹیم ورک کا رحجان تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ جبکہ بینکوں میں زر ضمانت پانچ لاکھ ریال کی بجائے ڈھائی لاکھ ریال جمع کرنے کی سہولت کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ اسی طرح غیر مُلکی ایجنٹوں پر ایاٹا کی رُکنیت کی شرط ختم کرانے کی بھی پیش کس کی ہے۔ اسی طرح آن لائن ویزے کو موثر بنانے اور فنگر پرنٹس کی شرط منسوخ یا ملتوی کرنے کی جانب بھی دھیان مبذول کرایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :