سی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا تھا، کلبھوشن کا اعتراف

ہفتہ 16 فروری 2019 18:56

سی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا تھا، کلبھوشن کا اعتراف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کے اقرار نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ کلبھوشن کو حسین مبارک پٹیل نام کا پاسپورٹ بھارتی حکومت نے جاری کیا، کلبھوشن جاسوس ہے۔

(جاری ہے)

تحریری جواب میں کہا گیا کہ ویانا کنونشن کے تحت کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی، پاسپورٹ جعلی تھا تو کلبھوشن نے 17 بار ممبئی اور دہلی کا سفر کیسے کیا۔ بلوچستان سے پکڑا گیا کلبھوشن یادیو 1345 معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔ دی ہیگ میں جاسوس یادیو کیس کی سماعت اٹھارہ فروری سے شروع ہو گی