Live Updates

شہباز شریف منگل کے روز ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں سے ملاقات کرینگے‘مسلم لیگ (ن)

حکمران نواز شریف کیساتھ جو سلوک کررہے ہیں اگر انہیں کچھ ہو گیا تو ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا‘پرویزملک ڈالر مہنگا کرنے میں حکومتی اے ٹی ایم مشینیں ملوث ہیں، چوہان کو معلوم ہونا چاہیے ہڈی کسے ڈالی جاتی ہے‘ خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

ہفتہ 16 فروری 2019 18:59

شہباز شریف منگل کے روز ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں سے ملاقات کرینگے‘مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کا اہم اجلاس لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت پارٹی دفتر میںہوا۔19فروری بروز منگل کو پارٹی صدر شہباز شریف پارٹی کارکنوں سی180ایچ ماڈل تاؤن میں ملاقات کریں گے،اجلاس میں کارکنوں سے ملاقات کے انتظامات اور تیاریوں کے لئے اہم ذمہ دارایں بھی سونپی گئیں۔

اجلاس میں میں مہر اشتیاق، سید توصیف شاہ، عامر خان، ماجد ظہور ڈپٹی میئرز میاں طارق نذیر خان سواتی،چوہدری نواز ،صلاح الدین پپی،احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ بروزمنگل مورخہ 19فروری کو ماڈل ٹاؤن 180ایچ میں میاں شہباز شریف مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے اور انکی پیشیوں کے موقع پر حاضر ہونے والے سنیئر اور وفادار کاکرکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز نے کہا کہ حکمران میاں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں اگر انہیں کچھ ہو گیا تو ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دل عارضہ لاحق ہے لیکن انہیں چیک کوئی اور ڈکٹر کررہا ہے اور ان کے ذاتی معالج نے میاں نواز شریف کو دل کے ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے کہا تھا لیکن حکمران انہیں کبھی سروسز اور کبھی جناح ہسپتال میں لیکر جا رہے ہیں ، یہ کیا مذاق کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑارہے ہیں ان کی حکومت صدا نہیں رہنی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فیض الحسن چوہان --ڈاکٹر ڈین:: بننے کی کوشش نہ کریں ، اپنی حیثیت کے مطابق بات کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کمرے سے ہڈیوں کا ملنا ،انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہڈایا ںکس کو ڈالی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو راتوں رات مہنگا کرنے میں حکمرانوں کی اے ٹی ایم مشینیں ملوث ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ ہے کہ بہت جلد میا ںنواز شریف بھی ہمارے درمیان ہوں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات