سعودی عرب اورپاکستان یک جان و قالب ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سعودی ولی عہد کا تاریخی دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام کا باعث بنے گا

ہفتہ 16 فروری 2019 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سابق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام کا باعث بنے گا، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر پوری قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں خوش آمدیدکہتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان یک جان و قالب ہیں۔برادرملک نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔سعودی عرب کی پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری سے وطن عزیز میں معاشی انقلاب آئے گا۔ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے۔پاکستان کا سعودی عرب سے رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے۔ہر پاکستانی سعودی عرب کو حرمین شریفین کی بنا پر عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سعودی عرب نے بھی پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے کا ہمیشہ حق ادا کیا۔