بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر حملے شروع کروا دیئے

بھارتی جاسوس کیس کی سماعت پیر کو ہو رہی ہے، ہمیں معلوم تھا بھارتی گھبراہٹ اور پریشانی میں ایسی گھٹیا حرکت کرینگے، ڈاکٹر محمد فیصل

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر حملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر حملے شروع کروا دیئے ۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی تصدیق کی کہ پاکستانی دفترخارجہ کی ویب سائٹ پاکستان سمیت دنیا کے بے شمار دارالحکومتوں میں نہیں کھل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا بھارتی ایسی گھٹیا حرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی گھبراہٹ اور پریشانی ہے کیونکہ وہ سامنے سے کوئی بات نہیں کر سکتے اس طرح گھبراہٹ میں ادھر ادھر سے حملے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت پیر کو شروع ہو رہی ہے یہ اس سے متعلقہ ہے اور انشاء اللہ ہم اس کا دفاع کرینگے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔