خواجہ برادران سے اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں کی کیمپ جیل میں ملاقات

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

خواجہ برادران سے اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں کی کیمپ جیل میں ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق او ران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سے اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں نے کیمپ جیل میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اصغر منیر بھی موجود تھے۔پارٹی رہنمائوں میں سردار ایاز صادق ،رانا ثنااللہ اور خرم دستگیر شامل تھے ۔اس موقع پر کیس کے حوالے سے قانونی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔