شبیراقبال نے تیسرا راؤنڈ 14 انڈر پار کھیل کر چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف ٹائٹل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:17

شبیراقبال نے تیسرا راؤنڈ 14 انڈر پار کھیل کر چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شبیراقبال نے تیسرا راؤنڈ 14 انڈر پار کھیل کر چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف ٹائٹل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق محمد اشفاق 4انڈر پار212 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

امیچورگراس میں تیمور خان نے 2انڈر 214 کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی۔ محمد ثاقب نے گراس اسکور 225کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کے حقدارمحمد شریف ٹھہرے جنہوں نے 212 نیٹ اسکور کیا۔ ساجد خان 217نیٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :