نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا

متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات ، انتخابات 23 فروری تک ملتوی کردیئے گئے

ہفتہ 16 فروری 2019 19:18

ْابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 12 خواتین سمیت 66 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات کردی گئی ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور شرپسند افراد تھے جن کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا تھا تاکہ انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاسکیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، فی الوقت کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،نائیجیریا میں امن و امان کی صورت حال نہایت مخدوش ہے۔ انتخابات 23 فروری تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔