Live Updates

بھارتی ہیکرزکا حملہ،وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سےوزیراعظم کا پروفائل غائب

بھارت کا پلوامہ حملے کے بعد نیا حربہ، وزارت خارجہ پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبرحملہ، برطانیہ، امریکا، ناروے اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔سفارتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 فروری 2019 19:01

بھارتی ہیکرزکا حملہ،وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سےوزیراعظم کا پروفائل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2019ء) بھارتی ہیکرز نے پلوامہ حملے کے بعد نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے وزارت خارجہ پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبرحملہ کردیا ہے، دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پروزیراعظم عمران خان کا پروفائل اڑایا دیا گیا، برطانیہ، امریکا، ناروے اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کے فوری بعد بغیر تحقیقات ہی پاکستان پر الزام دھر دیا تھا ۔ لیکن آج بھارتی ہیکرز نے حملے کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستانی حکام نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ فوری طور پردوبارہ بحال کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت خارجہ کی آئی ٹی ٹیم سائبرحملے ناکام بنانے میں مصروف ہیں، بتایا گیا ہے کہ برطانیہ، امریکا، ناروے اور تھائی لینڈ میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پروفائل بھی اڑایا گیا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم 44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔

دھماکہ میں44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغ سرینگر میںبھارتی فوج کی 92 بیس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارت نے تحقیقات کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام دھر دیا۔ دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ حملہ آور بھارت کے زیرتسلط علاقے سے تھے۔ جیش محمد کالعدم جماعت ہے۔ اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات