پاکستان ،سعودیہ ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون بارے ایگزیکٹو پروگرام پر بھی دستخط کرینگے‘ ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 16 فروری 2019 19:47

پاکستان ،سعودیہ ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون بارے ایگزیکٹو پروگرام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک ایگزیکٹو پروگرام پردستخط کریںگے۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت اطلاعات وذرائع ابلاغ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دیاجائے گا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے دوران ایک کمپلیکس پیٹروکیمیکل ریفائنری کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیئے جائینگے۔