Live Updates

ْ حکومت پنجاب پرائس کنٹرول کا جامع نظام وضع کرنے کیلئے کام کررہی ہے ‘مشیر وزیر اعلی پنجاب

حکومت پرائس کنٹرول، سبزی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے‘اکرم چوہدری

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور /کنوینر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سٹاک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹ میںڈیمانڈ اور سپلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول کا جامع نظام وضع کرنے کیلئے کام کررہی ہے، آمدہ ماہ رمضان میں شہریوں کو قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہدف ہے،قصور کے ضلعی ہیڈ کوا رٹرز ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی آفس قصور میں اعلی سطحی اجلاس، ضلع کونسل میں تاجر نمائندوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز چوہدری ارشد، رانا شہزاد ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد، ای اے ڈی مارکیٹ کمیٹی کاظم عباس ودیگر افسران ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ قیصر ایوب، مہر سلیم ،مہر اشیتا ق احمد، سلطان علی کمبوہ، چوہدری امجد ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، غلہ منڈی میں تاجر برادری سے ملاقات کی اور دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری دی۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی میں نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اسے ڈیجٹیلائز کرنے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا،، سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کا عمل سٹاک مارکیٹ کیطرح ای ای ڈی بیسڈ بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ضلع قصور کو ماڈل ضلع قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں کے تعین کرتے وقت آڑھتی اور صارفین کے مفادات کو متوازی اہمیت دیں، نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ میں ریٹیلرز کے نمائندوں کو بھی شامل رکھا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے پولیٹکل افیئرز / کنوینر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے ضلع کونسل میں تاجرراہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پرائس کنٹرول، سبزی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے تاہم تاجروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا سب سے اولین ترجیح ہے جس کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسوں کیو جہ سے ایکسپورٹ میں 6فیصد اضافہ، امپورٹ میں 4فیصد کمی ہو چکی ہے، ملکی معیشت کے اعشاریے مثبت سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں، حکومت نے اپنے وسائل سے ابتک 8ارب ڈالر کے قریب غیر ملکی قرضہ واپس بھی کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملک پر اسوقت قرضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے تاہم حکومت اپنی مدت پوری کرنے تک اس میں نمایاں کمی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے، مافیاز کے خاتمہ کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ اگر وہ جائز ٹیکس دے رہے ہیں اور پھر بھی ایف بی آر تنگ کرے تو وہ ان سے رجوع کریں خود چل کر مسئلہ حل کرائوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات