Live Updates

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی ‘عمر ڈار

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی ‘عمر ڈار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجا ب کے صدر عمر ڈار کی صدارت میں ضلع گجرات کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں تحریک انصاف رہنمائوں اور ورکروں نے شرکت کی ، میٹنگ میں چوہدری الیاس ، سلیم سرور جوڑا، ایم پی اے فرح احمد سمیت دیگر بھی موجوتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر ڈار کا کہناتھاکہ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی اور تحریک انصاف کے متحریک اور فعال کارکنوں اور رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیںگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات