Live Updates

پیرا میڈیکل تعلیم کی فیسوں میں یکساں 30 فیصد اضافہ واپس لیا جائے ‘ ڈاکٹر فرید پراچہ

ہفتہ 16 فروری 2019 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور منصورہ ہسپتال کی گورننگ باڈی کے صدر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے پیرا میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیسوں میں یکبارگی 30 فیصد اضافہ کی مذمت اور اضافی فیسوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ذیلی ادارے کاجولائی 2018 ء سے فیسوں میں اضافہ کیا جانے کا اقدام دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا مقصد غریبوں کے لیے تکنیکی تعلیم و تربیت مہنگی کرنا مناسب گز نہیں تھا لہٰذا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کو فیسوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کی ہدایات دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات