عدالت عظمیٰ سوموار کو کھلی رہے گی، ترجمان کا بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

عدالت عظمیٰ سوموار کو کھلی رہے گی، ترجمان کا بیان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ترجمان سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ سوموار کو کھلی رہے گی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے بنچز کاز لسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ وکلا، سائلین اور سپریم کورٹ کے عملہ کو عدالت پہنچنے میں سہولت فراہم کرے گی۔