Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا پی ایس ایل کا اگلا مکمل سیزن پاکستان میں کروانے کا فیصلہ

اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے جس میں اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرے ہوں گے،نعیم الحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 21:00

وزیر اعظم عمران خان کا پی ایس ایل کا اگلا مکمل سیزن پاکستان میں کروانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل کا اگلا مکمل سیزن پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے مشیرنعیم الحق کے مطابق اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے جس میں اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے۔

پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔آج بھی ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زبردست مقابلے کے بعد ملتان سلطان نے فتح سمیٹ لی ہے جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل پاکستان ایک بہت بڑا برینڈ بن چکا ہے تاہم دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے گراونڈ میں ہجوم بہت ہی کم ہے۔

یہی وجہ ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا سارا سیزن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران خالی اسٹیڈیم کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا سارا سیزن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اگلے سال پی ایس کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے جس میں اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے جہانگیر ترین نے بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت 8 میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں اگلی مرتبہ کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ میچ پاکستان میں منعقد کئیے جائیں یہاںتک کہ جلد ہی 34 کے 34 میچ پاکستان منتقل کر دئیے جائیں۔آپ دیکھیں گے کہ جب ملتان کی ٹیم ملتان میں میچ کھلیے گی تو مجمع کمال پر ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات