ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ایک بار پھر نواز شریف کی صحت پر اظہار تشویش

ہنگامی طور پر سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینا چاہیے ‘بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ایک بار پھر نواز شریف کی صحت پر اظہار تشویش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ نواز شریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور خصوصی میڈیکل بورڈ نے بھی اس بیماری کی تشخیص کی تھی ۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہنگامی طور پر سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینا چاہئے ۔