پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے شہر میں چار مقامات کا انتخاب کر لیا

برکی روڈ، مراکہ ملتان روڈ، آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور ایل ڈی سٹی شامل ،وزیر ہائوسنگ کی پی سی ٹو تیار کرنیکی ہدایت

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے شہر میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے شہر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے چار مقامات کا انتخاب کر لیا، جس میں برکی روڈ، مراکہ ملتان روڈ، آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور ایل ڈی سٹی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ہائوسنگ نے ٹاسک فورس کو متعلقہ مقامات کا پی سی ٹو تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

برکی روڈ تین ہزار، ایل ڈی اے سٹی 500کنال،آشیانہ میں172کنال اراضی کا پی سی ٹو بنے گا جبکہ مراکہ ملتان روڈ پر محکمہ اوقاف سے لیز پر اراضی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر ہائوسنگ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اراضی پر گھر اور فلیٹس کی تعمیر سے متعلق لے آئوٹ پلان تیار کیا جائے اورلے آئوٹ پلان ایک مہینے میں تیار کرنے کی کوشش کی ۔ لے آئوٹ پلان کی تیاری کے بعد مارچ میں لاہوریوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔