فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ بہن اور بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فائرنگ کی زد میں آکر دوسری بہن اور آٹھ سالہ بھانجا زخمی ہو گیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دوسری بہن اور آٹھ سالہ بھانجا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقصود نامی شخص کا مبینہ طو رر اپنی بہنوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔

گزشتہ روز مقصود نے مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میںآ کر 52 سالہ نسرین اور اسکی 12 سالہ بیٹی بسمہ جاں بحق جبکہ دوسری بہن 38 سالہ پروین اور 8سالہ بھانجا احمد زخمی ہو گیا ۔احمد مقتولہ نسرین کا بیٹا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کوبھی پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔