بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام ہوگیا، عالمی برادری کا پلوامہ حملے کی مذمت کرنے سے گریز

چین، امریکا، روس سمیت بھارت کے کئی دوست ممالک کی جانب سے تاحال نہ پلوامہ حملے کی مذمت کی گئی، نہ پاکستان سے متعلق الزامات کا یقین کیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 فروری 2019 21:53

بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام ہوگیا، عالمی برادری کا پلوامہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2019ء) بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام ہوگیا، عالمی برادری کا پلوامہ حملے کی مذمت کرنے سے گریز، چین، امریکا، روس سمیت بھارت کے کئی دوست ممالک کی جانب سے تاحال نہ پلوامہ حملے کی مذمت کی گئی، نہ پاکستان سے متعلق الزامات کا یقین کیا گیا۔ بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نیم فوجی سینٹرل ریزور فورس یعنی سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا ہے، تاہم اس حملے کے بارے میں چین اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

سعودی عرب نے بھی پلوامہ حملے کے حوالے سے کچھ خاص ردعمل نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس حملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے 26/11 کی برسی پر ٹوئیٹ کر کے اس مسئلے پر انڈیا کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کی تھی۔ لیکن اس بار پلوامہ حملے پر کوئی ٹوئیٹ بھی نہیں کی۔ تاہم اسرائیل کے صدر بنیامن نیتنیاہو نے ضرور ٹوئیٹ کر کے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ انڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایران نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی صورت ایسے حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نیم فوجی سینٹرل ریزور فورس یعنی سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والا حملہ گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حملے میں سی آر پی ایف کے کم از کم 46 جوانوں کی ہلاکت ہوئی۔ بھارت نے اس حملے کا ذمہ دار براہ راست پاکستان کو ٹھہرایا ہے تاہم عالمی برادری نے بھارت کے الزامات کا یقین کرنے سے انکار کردیا ہے۔