بلوچستان میں کینسر کے مرض میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، نذیر بلوچ

ہفتہ 16 فروری 2019 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کینسر کے مرض سے بلوچستان میں اموات سے روز بروز اضافہ ہورہا ہے پورے بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکی ہے سرکاری ادارے اور عالمی سطح پر کام کرنے والی این جی اوز اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے کینسر کے مرض سے بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں کینسر ہسپتال کے لئے مہم چلانے والے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا ہر دور میں بلوچ وسائل کے لوٹ مار استحصالی سازشوں نو آبادیاتی تسلط کو نئی شکل دے کے قوم کے مشکلات میں اضافہ کیا گیا سعودی حکومت کے ساتھ حالیہ معائدے جن سے بلوچ قوم کو مکمل طور پر لاعلم رکھا جارہا ہے ایسے معائدوں سے بلوچ قوم کو کوئی امید نہیں گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ محض بلوچستان کے ماحول پر مظہر صحت اثرات کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتی انہوں نے مزید کہا یے گذشتہ پانچ سالوں اور حالیہ طور پر برسراقتدار سرکاری گروہ نے صحت کے نام پر ایمرجنسی اور شعبدہ بازی کا سلسلہ شروع کی ہے لیکن تمام اعلانات سے غریب مفلوک الحال عوام کو کچھ فائدہ نہیں پہنچ رہی نہ بلوچستان میں کینسر کے مفت علاج کے لئے کوئی اقدمات کئے گئے قیمتی وسائل سے مالامال بلوچستان کے باسیوں کی بدحالی اور پسماندگی کی وجہ استحصالی حربے ہے جب تک بلوچستان کے حوالے سے منفی زہنیت اور انتقامی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا کسی صورت بلوچ مسائل کو حل ممکن نہیں بلوچ نوجوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت کینسر پر مہم قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :