Live Updates

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آگئی

18 فروری کو اسلام آباد میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوں گے، افغان طالبان کے وفد کی محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 فروری 2019 22:11

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آگئی، 18 فروری کو اسلام آباد میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوں گے، افغان طالبان کے وفد کی محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان۔ تفصیلات کے مطاقؤبق مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں اچانک تاخیر ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18پیر کو اسلام آباد میں ہوگا اور ا سلسلے میں امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد اٹھارہ فروری کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئینگے اور افغان طالبان سے مذاکرات کرینگے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اتوار کو دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور افغان طالبان کے وفد کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

کئی حلقوں کا خیال ہے کہ سعودی ولی عہدہ کے دورے میں شیڈول کی تبدیلی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ یاد رہے کہ17اور 18دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سعودی حکام کا وفد بھی شریک تھا جس میں پاکستان نے سہولت کاری کا کر دار ادا کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق امکان ہے افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کریگا ۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ تحفظات کا حل تجویز کیا جائیگا، مذاکرات کی پیشرفت کے تحت مذاکرات کا آئندہ دور 25 فروری کو دوحہ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد کا دورہ پاکستان 18-20 فروری تک ہوگا۔اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہاگیاکہ امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18فروری کو اسلام آباد شروع ہوگا بعدازاں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بھی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی تھی کہ افغان طالبا ن اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات