Live Updates

لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا

ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھویٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 فروری 2019 22:38

لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2019ء) لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا، ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھویٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے کارلوس بریتھویٹ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد لاہور قلندرز کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھویٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ کارلوس بریتھویٹ کے اچانک وطن واپس روانہ ہو جانے سے لاہور قلندرز کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ لاہور قلندرز نے جلد کارلوس بریتھویٹ کے متبادل کھلاڑی کو منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات