اسلام آباد میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کی گاڑی پر حملہ کردیا

تھانے پہنچنے پر میاں بیوی منشیات فروش نکلے ،دونوں پر 100 سے زائد مقدمات ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 22:39

اسلام آباد میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کی گاڑی پر حملہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : اسلام آباد میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔پولیس کی جانب سے دونوں کو حراست میں لئیے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں میاں بیوی منشیات فروش ہیں اور دونوں پر 100 سے زائد مقدمات ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جہاں پر ایک بیوی ڈنڈا تھامے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔

اس نے اپنے شوہر کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔اس دوران اس خاتون کا شوہر بھی موقع پر پہنچ گیا۔شوہر کی آمد سے قبل اسکی بیوی اسکی گاڑی کے شیشے توڑ چکی تھی جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔اس ساری صورتحال کے بعد اس نے شوہر پر بھی حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شوہر نے بھی بیوی کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

وہاں موجود شہریوں نے 15 پر اطلاع کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان دونوں کو تھانے لے گئی۔

دونوں کو تھانے شالیمار منتقل کیا گیا جب ان سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان پر اسلام آباد کے تھانوں میں 2 مقدمات درج ہیں اور دونوں مقدمات منشیات فروشی کے ہیں۔تاہم جب دونوں سے مزید تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ دونوں پر پورے پاکستان میں 100 مختلف مقدمات ہیں جن میں منشیات فروشی،دھوکہ دہی اور دیگر نوعیت کے مقدمات ہیں۔مزید ویڈیو ملاحظہ کریں۔