Live Updates

ڈیرہ غازی خان میں اسپتال عملے کی غفلت

گائنی وارڈ میں بیڈ نہ ملنے پر نومولود شکم مادر میں انتقال کر گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 23:49

ڈیرہ غازی خان میں اسپتال عملے کی غفلت
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : ڈیرہ غازی خان میں اسپتال عملے کی غفلت کے باعث گائنی وارڈ میں بیڈ نہ ملنے پر نومولود شکم مادر میں انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے 10 سالہ دور حکومت میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا گیا ہے تاہم ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ساری توجہ نمائشی منصوبوں پر مرکوز رکھی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ایسے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا مریضوں اور انکے لواحقین کو کرنا پڑتا ۔جن کے لیے اسپتال میں مناسب سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔موجودہ حکومت بنیادی صحت کی سہولیات کے لیے کام تو کر رہی ہے تاہم ابھی بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث گاہے بگاہے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کسی سانحے سے کم نہیں ۔

ایسا ہی ایک واقعہ آج ڈی جی خان میں پیش آیا ۔شاہین بی بی نامی خاتون کو وضع حمل کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث شاہین بی بی کو گائنی وارڈ میں بیڈ نہ مل سکا ۔اس موقع پر غفلت کا نتیجہ یہ ہوا کہ شاہین بی بی کا بچہ اسی کے شکم میں دم توڑ گیا۔لواحقین نے شاہین بی بی کو لے کر اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔
تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے اس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام سے اسکی رپورٹ طلب کرلی ہے. ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.    
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات