20 عجیب و غریب توہمات

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 فروری 2019 23:53

20 عجیب و غریب توہمات

توہمات  وہ غیرعقلی عقائد ہوتے ہیں جو جہالت یا خوف کی وجہ سے پیدا  ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں زندگی کے ہر شعبے کے حوالے سے  توہمات پھیلی ہوئی ہیں۔ بعض اوقات تو توہمات کی منطق سمجھ آ جاتی ہے جیسے سیڑھی کے نیچے نہیں چلنا چاہیے لیکن اکثر توہمات کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہوتا۔ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی چند بے سروپا توہمات  کچھ اس طرح ہیں۔
1.    مکان میں پرندہ موت ک علامت ہوتا ہے۔


2.    روٹی سے نوالہ توڑنے کے بعد اسے الٹا نہیں رکھنا چاہیے۔
3.    گھر منتقل کرتے ہوئے پرانے گھر سے جھاڑو کبھی نہ لے جائیں۔ پرانی جھاڑو کو باہر پھینک دیں اور نئے گھر کے لیے نئی جھاڑو خریدیں۔
4.    اگر سال کی ابتدا میں آپ کو پہلی تتلی سفید نظر آئے تو یہ سارے سال آپ کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)


5.    اگر کالی بلی چلتے ہوئے آپ کی طرف آئے تو وہ خوش قسمتی لاتی ہے۔

اگر یہ چلتے ہوئے آپ سے دور جائے تو یہ اپنے ساتھ خوش قسمتی بھی لے جاتی ہے۔
6.    کھڑکی میں بلوط کا پھل باہر روشنی رکھتا ہے
7.    گھر میں کوئی بیمار ہے اور رات کو باہر کتا بھونکے تو یہ بُرا شگون ہے۔
8.    جس دروازے سے گھر میں داخل ہوئے تھے، اس کے سوا دوسرے دروازے سے باہر جانا بُرا شگون ہوتا ہے۔
9.    سونے کے کمرے میں گھوڑے کی نعل لٹکائی جائے تو بُرے خواب نہیں آتے۔


10.    اگر آپ موسم خزاں میں درخت کا گرتا ہوا پہلا پتا گرتے ہوئے ہی پکڑ لیتے ہیں تو اس موسم سرما میں آپ کو بخار نہیں ہوگا۔
11.    گھر میں رکھا ہوا شیشہ خودبخود گر کر ٹوٹ جائے تو گھر میں کوئی مرنے والا ہے۔
12.    چھتری کا فرش پر گرنے کا مطلب ہے کہ اس گھر میں کسی کا قتل ہونے والا ہے۔
13.    کسی کی موت کے وقت تمام کھڑکیاں کھول دینی چاہیے تاکہ روح کو جاتے ہوئے مشکل نہ ہو۔


14.    شادی کی تقریب میں دلہا اگر انگوٹھی گرا دے تو یہ شادی کے لیے اچھا شگون نہیں ہوتا۔
15.    خواب میں چھپکلی نظر آنے کا مطلب ہے کہ آپ کا کوئی چھپا ہوا دشمن ہے۔
16.    اگر آپ کو دوست آپ کو تحفے میں چاقو دے تو آپ اسے تحفے میں سکہ دیں ورنہ آپ کی دوستی ختم ہو جائے گی۔
17.    جمعے کا سفر کا آغاز نہ کریں  ورنہ راستے میں کوئی سانحہ ہو سکتا ہے۔
18.    خواب میں خود کو دوڑنا ہوا دیکھنا، زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
19.    اگر گھر میں رکھا ہوا خراب کلاک اچانک ہی بجنے لگے تو اس گھر میں کسی کی موت واقع ہوگی۔
20.    تین سگریٹ کو ایک ہی ماچس سے جلانا بدقسمتی ہے۔
یاد رہے کہ اوپر بیان کی گئی یا ان جیسی دیگر تمام  توہمات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :