پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب

چئیرمین سینٹ کے ذاتی خرچ پر تیار کروائے گئے پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 23:59

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کردیا گیا۔پورٹریٹ چئیرمین سینٹ کی جانب سے تیار کروایا گیا ہے ،اسکی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

سعودی شاہی خاندان کےارکان،وزراءاورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئےگا۔

سعوی ولی عہدکےدورےکےدوران سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائےگا۔سعودی وفدکی حفاظت کےلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے۔پولیس اوردیگرفورسزکے4ہزارسےزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔

اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےذاتی خرچ سےتیارکرایاہے۔چیئرمین سینیٹ پیرکووزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہدسےملاقات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیرکوایوان صدرمیں ظہرانےمیں بھی شرکت کریں گے۔