بھارت الیکشن کی آڑ میں مس ایڈونچر کررہاہے ، حماقت کی تو فوراً جواب دینگے :وزیر خارجہ

پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 17 فروری 2019 00:00

بھارت الیکشن کی آڑ میں مس ایڈونچر کررہاہے ، حماقت کی تو فوراً جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت الیکشن کی آڑ میں کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوراً جواب دینگے۔پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے پر دنیا بھارت کے پرو پیگنڈے کو نہیں مانے گی ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے اور ردعمل میں ایسے حملے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے پلوامہ حملہ کیاہے ،اس کے گائوں میں 20شہادتیں ہوئی ہیں ، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتا رہتاہے ، کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں، پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، الزامات اور بہتان لگانا درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تو راہداریاں کھول رہے ، بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، بھارت بلاو جہ کشیدگی کو ہوا دے رہاہے ،پاکستان کو دبائومیں لانے کی بھارتی کوششیں کامیا ب نہیں ہونگی ،الیکشن کی آڑ میں بھارت کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوری جواب دینگے ، کلبھوشن کیس کیلئے ہماری وکلاٹیم ہیگ پہنچ گئی ہے،ہمارے پاس شواہدہیں جن کو عالمی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ افسوناک ہے ، پاکستان اسکی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد دورے پر قیاس آرائیاں کی گئیں، ان کے دورے کی تاریخ 17فروری ہی طے ہوئی تھی۔