Live Updates

پی ایس ایل 4،لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو 22رنز سے شکست دیدی

حارث رﺅف اور شاہین آفریدی کی شاندار باﺅلنگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 01:05

پی ایس ایل 4،لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو 22رنز سے شکست دیدی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو22 رنز سے شکست دے کر اپنا اکاﺅنٹ کھول لیا ہے ۔ 139رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے لیے لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم لیونگ سٹون11رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، محمد رضوان اور بابر اعظم نے انتہائی سست روی سے دوسری وکٹ کے لیے47رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم28رنز بنا کر ولجوئین کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کولن انگرام16رنز بنا کا شاہین آفریدی کا دوسرا شکار بنے ،روی بوپارہ محض ایک رن سکور کرکے حارث رﺅف کا شکار بن گئے ،دو گیندوں بعدمحمد رضوان بھی34رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،کپتان عماد وسیم 17رنز بنا کر حارث کا تیسر ا شکار بنے،سہیل خان اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے،محمد عامر صرف ایک رن بنا کر راحت علی کا شکار بنے ،سکندر رضا بھی5رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ،کراچی کے آخری آﺅٹ ہونے والے بلے باز عثمان شنواری تھے جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کی پوری ٹیم116پر ڈھیر ہوگئی، لاہور قلندرزکے لیے حارث رﺅف نے4، راحت علی نے3،شاہین آفریدی نے 2اور ولجوئین نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔لاہورقلندرز کی جانب سے سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیااور ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نصف سنچری سٹینڈ فراہم کیا ،64کے مجموعی سکور کر سہیل اختر39رنز سکور کرکے عمر خان کا شکار بنے ،فخر زمان 26رنز سکور کرکے سکندر رضا کا شکار بنے ، ا ے بی ڈیویلیئرز ایک بار پھر ناکام رہے اور محض3رنز بنا کر 19سالہ عمر خان کی دوسری وکٹ بن گئے ، کپتا ن محمد حفیظ14رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ،برینڈن ٹیلر13رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے،ڈیوچچ27رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے،دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے،کراچی کنگز پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور براتھ ویٹ کی جگہ ولجوئین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، سہیل اختر،ڈیو چچ، اے بی ڈیویلیئرز،محمد حفیظ(کپتان)، برینڈن ٹیلر،ولجوئن،یاسر شاہ،شاہین آفریدی،حارث رﺅف اور راحت علی شامل ہیں،کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم(کپتان)،بابر اعظم، انگرم،سکندر رضا،بوپارا،محمد رضوان،سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان پر مشتمل ہے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات