قلات زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس

شہری کلمہ طیبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 10:49

قلات زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2019ء) قلات کے نواحی علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ عوام میں خوف ہراس،لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق قلات اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق بلوچستان کا شہر قلات زلزلے سے لرز اٹھا ہیں ۔زلزلے کے جھٹکے قلات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا۔زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر2.9رکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلےکی گہرائی 12 کلومیٹرزیرزمین رکارڈ کی گئی۔زلزے کامرکزقلات سے60کلومیٹرجنوب مشرق تھا۔ واضح ہو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے تواتر سے محسوس کئیے جارہے ہیں ۔

تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی تقصان نہیں ہوا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2005 میں آنے والا زلزلہ پاکستان میں محسوس کئیے جانے والا بڑا زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا افراسٹرکچر تباہ ہو گیا تھا جبکہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔