Live Updates

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست گھسیٹ لایا

پلوامہ واقعہ کے بعد انڈین کرکٹ کلب کی عمارت میں نصب وزیر اعظم عمران خان کا پورٹریٹ ہٹا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 11:15

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست گھسیٹ لایا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :پلوامہ واقعہ کے بعد انڈین کرکٹ کلب کی عمارت میں نصب وزیر اعظم عمران خان کا پورٹریٹ ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ سرینگر سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع پلوامہ کے قصبے اوانتی پورہ میں ایک شاہر اہ پر اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کا جموں سے سرینگر آنیوالا ایک قافلہ گزرہا تھا کہ اس دوران مجاہدین کی طرف سے گھات لگا کر قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا اور تقریباً 350کلوگرام دھماکہ خیزمودا سے لدی کار کو قافلے میں شامل سی آر پی ایف کی54بٹالین کی 50سیٹر بس سے ٹکرا دیا ، دھما کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں اہلکار زخمی بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قافلے میں 70 گاڑیاں جبکہ2500اہلکار شامل تھے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے فوری بعد فائرنگ اور گرینیڈ دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں ۔ جائے وقوعہ جاری تصاویر کے مطابق حملے کے بعد انسانی اعضاء ادھر ادھر بکھر ے دیکھے گئے ،کم از کم ایک گاڑی کے حصے شا ہراہ پر بکھر ے پڑے ہیں جبکہ نیلے رنگ کی فوجی بسوں کے حصے بھی شامل تھے ، دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور سرچ آپریشن کیا گیا۔

فورسز نے اردگرد کے علاقے کو حصار میں لے کر سیکورٹی سخت کردی ۔کشمیر میں جاری مسلح جدوجہد کرنے والے مخصوص گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی۔دوسری جانب بھارت نے اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔بھارت نے ہمیشہ کی طرح کھیل کے میدانوں میں گھسیٹ لایا ہے۔ایسا ہی کچھ کرکٹ کلب آف انڈیا میں کیا گیا ہے۔جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ اتارا نہیں گیا بلکہ چھپا یا گیا ہے اور یہ چیز پلوامہ واقعے پر احتجاج رجسٹر کروانے کا طریقہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات