ابوبکر البغدادی اپنے پانچ اہم ساتھیوں اور وزراء کیساتھ گھیرے میں آ گیا

عراق اور شام کی سرحد سیل کردی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روکا جا سکے

اتوار 17 فروری 2019 12:40

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) اردن کی خبر رساں ایجنسی’’پیٹرا‘‘ نے ایک باوثوق عراقی سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی اپنے پانچ اہم ساتھیوں اور وزراء کے ساتھ عراق اور شام کی سرحد پر گھیرے میں آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے شام کے سرحدی شہر دیر الزور میں داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہیں عراق کی سرحد کے بالمقابل سات کلومیٹر کے علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز امریکی فوج کے اس آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہے۔ عراق اور شام کی سرحد سیل کردی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو الباغوز کے مقام پر گھیرے میں لیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :