جموں اور بھارتی ریاستوں میں کشمیری مسلمانوں پر حملوں کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی

اتوار 17 فروری 2019 12:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے جموں اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری مسلمانوں پر حملوں کے خلاف اتوار کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز فورم ، کشمیر اکنامک الائنس اوروادی کشمیر کی دیگر تاجر تنظیموں نے دی تھی جبکہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کال کی حمایت کی ہے۔قابض انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں ۔