جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو بھارت میں ہوا دی جارہی ہے،سیکرٹری خارجہ

بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے،پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے، تہمینہ جنجوعہ کی سفیروں کی بریفنگ

اتوار 17 فروری 2019 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو بھارت میں ہوا دی جارہی ہے،بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے،پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے۔پلوامہ حملہ اور بھارتی الزامات کے حوالے سے دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے تیسرے روز افریقی ممالک کے سفرا کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو بھارت میں ہوا دی جارہی ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم ریاستوں کے سفراء کو بھی بریفنگ دی۔پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ممالک کے سفراء کو بھی بریفنگ دے چکی ہیں۔بریفنگ کا بنیادی مقصد بھارتی پروپیگنڈے کا جواب اور حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا ہی.