بھارت نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ڈیوٹی 200 فیصد بڑھا دی

بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے، فیصلے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 13:23

بھارت نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ڈیوٹی 200 فیصد بڑھا دی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 فروری 2019ء) :پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ترین قوم کا درجہ واپس لے لیا۔ فیصلے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ پاکستان نے بھی حساس تنصیبات ،لائن آف کنٹرول اور بھارت سے ملحقہ سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ترین قوم کا درجہ بھی واپس لے لیا ہے۔بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے، فیصلے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد پاکستان سے برآمد کردہ اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک فوری اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےپاکستان کاایم ایف این اسٹیٹس ختم کرنےکاجائزہ لےرہےہیں۔ہم بھارت سے ایم ایف این معاملے پربات کرسکتے ہیں۔پاکستان اس معاملےکو مختلف فورمز پر اٹھا سکتا ہے۔پاکستان اس مسئلے کو ورلڈ ٹریڈ فورم پر بھی اٹھا سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ورلڈ ٹریڈ فورم کےرکن ہیں۔واضح ہو کہ 3 دن ہونے والے واقعے میں 46 سے زائد بھارتی فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔