جونیئر نیشنل سکواش چمپئن شپ (آج) 18 فروری سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی

اتوار 17 فروری 2019 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) جونیئر نیشنل سکواش چمپئن شپ (آج)پیر 18 فروری سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکاوش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان کے مطابق چمپئن شپ میں بوائز انڈر15 اور گرلز انڈر15 اور انڈر9 کے مقابلے ہوں گے‘صوبائی سیکرٹری ایری گیشن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر دائود خان کل سہ پہر تین بجے مقابلوں کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے ‘چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر منور زمان ہوں گے ، ان کے ہمراہ پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان اور دیگر کوچز معاونت کریں گے۔