سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں جرمانے پر تاجروں کا شٹرڈائون احتجاج

اتوار 17 فروری 2019 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں جرمانے پر تاجروں کا شٹرڈائون احتجاج اور مظاہرہ کے باعث کارپوریشن کے عملہ انکروچمنٹ نے اتوار کے روز بھی کاروائی کر کے تجاوزات کرنے والے تاجروں کا سامان اٹھا لیا اور احتجاج کر کے کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے اندرون بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم نے انچارج راشد محمود کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوکانداروں کو جرمانے کئے تو فیصل بازار چوک میں تاجروں نے جمع ہو کر شٹرڈاون احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ جس پر عملہ نے اتوار کے روز بھی تجاوزات خاتمہ مہم جاری رکھی اور متعدد تاجروں کا سامان تجاوزات کرنے پر اٹھا کر دفتر کارپوریشن منتقل کر دیا اور عملہ کارپوریشن کی طرف سے مظاہرین تاجروں کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کر دی گئی۔جن کا کہنا کے تجاوزات کنندگان کے خلاف کاروائی اور جرمانہ مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :