ہمارے گھروں میں چھولے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اپنے بچوں کی اسکول فیس اداکرنے سے قاصر ہیں‘خاصہ دار فورس

سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جب تک ہمیں تنخواہیں نہیں دی جائں گی تب تک ہم نے پولیو کے قطرے نہ پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے

اتوار 17 فروری 2019 14:40

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کواٹر وانا میں 14سو کے قریب خاصہ دار فوس کا اپنی تنخواہیں ریلیز کرنے کے سلسلے میں ایک گرینڈ جرگاہ ہوا، جرگے نے متفقہ طورپر کل سے شروع ہونے والی مہم سے بائیکاٹ کرنے کا عملی طور پر اعلان کیا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو بھی اس بارے آگاہ کیا۔جرگے میں احمدزائی وزیر کے بڑے نو اقوام کے علاوہ دوتانی اور سلیمان خیل کے صوبیدارز اور حوالدارز بھی شامل تھے۔

صوبیدار رسول جان وزیر اور صوبیدار عنایت اللہ وزیر کا کہنا ہے کہ کل سے ہم نے باقاعدہ طور اپنے بچوں کو پولیو قطرے نہ پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں 7ماہ سے بند تنخواہیں ریلیز نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گھروں میں چھولے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اپنے بچوں کی اسکول فیس اداکرنے سے قاصر ہیں اپنے گھر والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے اپنی تنخواہیں ریلیز کرانے کے سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام نے ابھی تک انکوتنخواہیں ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا۔