نوشہروفیروز‘قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا‘ موقع پر جاں بحق

اتوار 17 فروری 2019 14:40

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) قومی شاہراہ پر ہالانی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے 25 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان گل میر مری کو کچل دیا اور فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر جاںبحق نوجوان کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کا تعلق نواحی گاؤں چانڈیو ولیچ کے رہائشی کی شناخت ہونی ہے جبکہ فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق فرار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :