بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا اقدامات کرتا ہے‘عالم دین ممنون آسودی

اتوار 17 فروری 2019 14:40

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پلوامہ حملہ ، بھارت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین ممنون آسوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا اقدامات کرتا ہے بھارت نے مقبوضہ وادی میں طویل عرصہ سے آگ اور خون کا کھیل جاری رکھا ہوا ہے اور نہتے کشمیریوں پر زمین تنگ کررکھی ہے بھارت اپنے ہی ملک میں دیہرہ دون میں کشمیری طلباء پر تشدد کرتا ہے جو بھارت کی کشمیر دشمنی کا ثبوت ہے جسکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر ہاتھوں سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے مودی سرکار نے پلوامہ حملہ پاکستان پر لگایا جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں انہوں نے کہا کہ بھلا لائن آف کنٹرول سے ڈیڑھ سو کلو میٹر دور کوئی باروودی گاڑی کیسے لے جا سکتا ہے بھارت انتخابات سے پہلے خونی کھیل کھیل رہا ہے دنیا بھر میں فوجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے لیکن وہ سکیورٹی کے بغیر سفر کررہے تھے دوسری جانب سکھ برادری بھارتی حکومت سے کرتار پور راداری پر عمل در آمد کا مطالبہ کررہی ہے بھارت اس کے لئے بھی بہانے تلاش رہا ہے -