وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال پر اجلاس

پنجاب میں دس سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 15:12

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال پر اجلاس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 فروری 2019ء) :وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال پر اجلاس میں پنجاب میں دس سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیو پاکستان کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ایک وقت تھا کہ پاکستان میں پولیو قریب قریب ختم ہو چکا تھا لیکن پھر گزشتہ کچھ سالوں میں اس بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا تھا۔

پولیو کے متعدد کیسسز پاکستان بھر سے سامنے آنے کے بعد نہ صرف بین الاقومی سطح پر پاکستان کو خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بلکہ یہ بھی خدشہ تھا کہ پاکستان پر سخت سفری پابندیاں عائد ہو جائیں ۔بعد ازاں یہ خبر بھی آئی کہ پولیو کا خاتمہ قریب آ چکا ہے۔امید کی جا رہی تھی کہ آنیوالے کچھ عرصے میں پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں سامنے آنے والے پولیو کیسسز نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

کچھ روز قبل لاہور میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت ایمرجنسی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو لاہور میں سامنے آنے والے پولیو کیس پر بریفنگ دی گئی۔زیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کیس کو انتہائی تشویشناک امر قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ انسداد پولیو کے قطرے 10 برس تک کے بچوں کو پلائے جائیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار متعلقہ محکموں اور اداروں کو انسداد پولیو کے لیے مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔