پاکستان اورسعودی عرب میں دوستی کی بنیاد شاہ ابن سعود نے 1951ء میں ڈالی

شاہ ابن سعود نے 1951 میں دورہ پاکستان کیا، فیصل بن عبدالعزیزکے دورمیں پاک سعودی تعلقات کوبہت فروغ ملا شاہ فیصل نے 1966ء میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ، شاہ فیصل نے مرکزی جامع مسجد ’’شاہ فیصل مسجد‘‘کے بنیاد رکھا،رپورٹ

اتوار 17 فروری 2019 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستان اورسعودی عرب میں دوستی کی بنیاد شاہ ابن سعود نے 1951ء میں ڈالی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب میں دوستی کی بنیاد شاہ ابن سعود نے 1951ء میں ڈالی، شاہ ابن سعود نے 1951 میں دورہ پاکستان کیا، فیصل بن عبدالعزیزکے دورمیں پاک سعودی تعلقات کوبہت فروغ ملا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کے دورمیں سعودی عرب نے سرکاری سطح پرمسئلہ کشمیرکی پاکستان کی تائید کی۔ شاہ فیصل نے 1966ء میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ، شاہ فیصل نے مرکزی جامع مسجد ’’شاہ فیصل مسجد‘‘کے بنیاد رکھا۔رپورٹ کے مطابق 1967ء میں پاک سعودی فوجی تعاون کا پہلا معاہدہ ہوا، صوبہ پنجاب کے شہرلائل پورکا نام فیصل آباد رکھا گیا۔ 1998 میں ایٹمی دھماکے ،پابندیون پرسعودی عرب نے بھرپورمدد کی ۔ 2005 میں تباہ کن زلزلے میں پاکستان کی بھرپورمالی امداد کی ، 2010 اور2011 کے سیلاب کے وقت بھی سعودی عرب پیچھے نہیں رہا اور پاکستان کی بھرپور امداد کی ۔