ْچین اورجنوبی کوریا میں برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی

اتوار 17 فروری 2019 16:20

سیئول /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں شدید برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی،چین میں بھی برفباری کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث بیجنگ سمیت کئی شہروں میں متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی،انڈونیشیا میں ہونے والی بارشوں نے طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی، ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں ایک سو بیاسی مسافر سوار تھے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارش ،دبئی ،شارجہ،فجیرہ، راس الخیمہ میں بھی بادل برسے ، ابوظبی میں کئی مقامات پر اولے بھی پڑے۔