Live Updates

تحریک انصاف ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے سخت فیصلے کررہی ہے‘اعجا زچوہدری

تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مقصد کرپشن پر کنٹرول کرنا تھااداروں میں 70 فیصد کرپشن کا خاتمہ ہوچکا ہے‘رہنما تحریک انصاف

اتوار 17 فروری 2019 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ایک دن چین سے نہیں بیٹھے انہیں ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کی فکر ہے جس کیلئے وہ دوست ممالک سے تعلقات بہترکررہے ہیں تاکہ معاشی طور پر ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکے اور سرمایہ کاری پاکستان میں آئے ۔

ا پنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت درست سمت میں معاشی اقدامات کر رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے یہ بہترین وقت ہے، وزیراعظم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان کو گڈگورننس کی بے حد ضرورت ہے، اصلاحات مشکل مگر ضروری ہیں، تحریک انصاف لک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے سخت فیصلے کررہی ہے،سابق حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا، اب ترقی کا سفر شروع ہوگا،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار اقتدار میں معیشت کا دھڑن تختہ کیا اور مستقل معاشی اصول مقرر کرنے کی بجائے عارضی سہاروں پر معیشت کو کنٹرول کیا جس کے نتیجہ میں ملک معاشی مشکلات کا شکار ہوا جبکہ دونوں جماعتیں الٹا اس کا الزام موجودہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ انتشار اور مفادات کی سیاست کی ہے ،موجودہ اپوزیشن ملکی تاریخ کی غیراخلاقی ترین اپوزیشن ہے،تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مقصد کرپشن پر کنٹرول کرنا تھااداروں میں 70 فیصد کرپشن کا خاتمہ ہوچکا ہے۔تاہم نچلی سطح پر مسائل ابھی بھی موجود ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اللہ حل ہوجائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات