پلوامہ حملہ بی جے پی نے خود کرایا، کانگریس رہنما وینو امیپارا

اتوار 17 فروری 2019 19:00

پلوامہ حملہ بی جے پی نے خود کرایا، کانگریس رہنما وینو امیپارا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پلوامہ حملہ بھارتی حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات جیتنے کیلئے خود کرائے ۔یہ بات کانگریس رہنما وینو امیپارا کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کے لیے درجنوں فوجی مروا دئیے۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی الیکشن قریب ہوتے ہیں، بی جے پی ایسا کچھ کر جاتی ہے۔وینو امیپارا نے کہا کہ 2002ء کے انتخابات سے پہلے گودھرا حملے کرائے گئے۔ پی جے پی کو اگلی فلم کے لیے سکرپٹ چاہیے، اس لیے پلوامہ حملہ کرایا گیا۔