Live Updates

کرکٹ میں سیاست گھسیٹنے والی بھارت ویب سائٹ کو پاکستانی شائقین کا منہ توڑ جواب

موبائل اپ ان انسٹال کرنا شروع کردی،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی بن گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 19:42

کرکٹ میں سیاست گھسیٹنے والی بھارت ویب سائٹ کو پاکستانی شائقین کا منہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) مقبوضہ کشمیر میں کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز پر حملے میں 44فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایک طرف ہندوستانی میڈیا پاکستان مخالف پراپگنڈا پھیلانے میں لگا ہوا ہے وہیں گوتم گمبھیر جیسے سبق کرکٹر ز بھی اس واقعے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ،اب ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے بھی ”حب الوطنی “ کے نام پر پاکستان سپر لیگ کی اپ ڈیٹس دینا بند کردی ہیں جب کہ گزشتہ تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیا ہے ،
مذکورہ بھارتی ویب سائٹ کے اس اقدام پر پاکستان بھرمیں انتہائی غم و غصہ پایا جارہا ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ اس ویب سائٹ کی ایپلیکیشن کو ان اسٹال کرنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اس ویب سائٹ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کلب آف انڈیا سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ اتارا نہیں گیا بلکہ چھپا یا گیا ہے اور یہ چیز پلوامہ واقعے پر احتجاج رجسٹر کروانے کا طریقہ ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹ بھی بھارت میں رکوا دی ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی کا بتانا تھا کہ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل براڈکاسٹ کرنے والے میڈیا گروپ پر دباﺅڈالا جا رہا ہے۔جس کے نتیجے میں بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی ہیں جس کے بعد بھارت میں شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کی نشریات دیکھنے سے محروم کر دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات