پی ایس ایل4:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

سہیل تنویر کی عمدہ باﺅلنگ،شین واٹسن کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 19:53

پی ایس ایل4:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے ہرا ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد صرف 2 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور ریلی روسوو 10 رنز بناکر رومان رئیس کا شکار بنے۔

عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے بلے کا جادو جگاتے ہوئے44رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈیلپورٹ کا ہاتھوں آﺅٹ ہوئے،شین واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی اور کوئٹہ کو جیت دلائی،واٹسن81رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، سہیل تنویر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر رونکی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آﺅٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔رضوان حسین بھی 5 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے، کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت نے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کیمرون بھی 19 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بنے جب کہ حسین طلعت بھی 30 رنز کی اننگز کھیل کر فواد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے،آصف علی36رنز بنا کر سہیل تنویر کا تیسرا شکار بنے،وین پارنیل20گیندوں پر41رنز کی عمدہ باری کھیل کر سہیل تنویر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے۔

لیگ کا7واں اور آج کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائےگا۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 5ویں میچ میں کل لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز سے ہار گئی تھی، اسطرح یونائیٹڈ کے لیگ میں اب تک 2 پوائنٹس ہیں۔

لاہور قلندرز نے بھی دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں یونائیٹڈ سے شکست ہوئی جبکہ ہفتے کو کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب تک صرف ایک میچ کھیلی ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔