افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کر دی

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ طالبان کے سیاسی نمائندے اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے، ذبیح اللہ مجاہد

اتوار 17 فروری 2019 20:00

افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے ۔ طالبان ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ طالبان کے سیاسی نمائندے اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے یہ ملاقات ملتوی کر ناپڑی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طالبان ملاقات کی اس منسوخی کی ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ طالبان نے اس ملاقات کیلئے تیاری کی تھی ۔انہوںنے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جس میں کہاگیاکہ یہ ملاقات طالبان نے منسوخ کی ہے ۔ یاد رہے کہ طالبان نے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور وزیر اعظم پاکستان اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے اسلام آباد میں 18فروری کو ملاقات کی تصدیق کی تھی ۔