Live Updates

ولی عہد کی آمد ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے

اتوار 17 فروری 2019 21:00

ولی عہد کی آمد ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے ۔

(جاری ہے)

اتوار سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزے دورے پر پاکستان پہنچے ان کے استقبال کیلئے وزیر اعظم محمد عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، کابینہ کے ارکان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نور خان ائیر بیس پر موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے اور آپس میں کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات