ْپی آئی اے سکھر زونل الیکشن 2019کا آغاز، بچل پھلپھوٹو نے صدارت کے لئے کاغذات جمع کرادیئے

اتوار 17 فروری 2019 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پی آئی اے سکھر زونل الیکشن 2019کا آغاز ، پیپلز پروگریسیو پینل کے محمد بچل پھلپوٹو نے صدراتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ، جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوگی ، محمد بچل پھپلوٹو ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سکھر زونل الیکشن 2019کے سلسلے میںصدارتی امیدوار واحد بخش پھلپوٹونے اپنے کاغذات سکھر زونل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین واحد بخش سیلرو کو جمع کرائے جبکہ دوسری جانب انکے مدمقابل میں محمد اکرم بھٹو نے بھی صدارتی فارم جمع کرایا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صدراتی امیدوار واحد بخش پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ پی آئی اے افسران اور ملازمین کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہنگے انشاء اللہ جیت حق اور سچ کی ہوگی مخالفین بے وقوف ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑیگی انشاء اللہ بائیس فروری کا دن حق اور سچ کا دن ہوگا ۔