ڈپلومیٹک انکلیو کے پاکستانی اسٹاف کیلئے بھی آج عام تعطیل کا اعلان

اتوار 17 فروری 2019 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد سلمان کی اسلام آباد آمد پر جڑواں شہر میں عام تعطیل کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو میں کام کرنے والے پاکستانی اسٹاف کیلئے بھی پیر (18فروری ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسلام آباد اور روالپنڈی میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے عملے کیلئے بھی عام تعطیل کا سرکاری اعلان کیا گیا ہے تاہم وزارت خارجہ کے اہم امور نپٹانے کیلئے خاص اسٹاف ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔ جن کیلئے ریڈ زون انٹری کیلئے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ میڈیا کے افراد کیلئے ریڈ زون میں رپورٹنگ کیلئے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم سفارتی ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر موجود کام کرنے والے پاکستانی اسٹاف کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، جبکہ غیر ملکی اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

واضع رہے کہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے اور اس سے ملحقہ دفاتر کے عملے کو ایک دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے۔۔۔ ۔ شمیم محمود